Premium Content

انسداد سموگ کے اقدامات ناکام، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل

Print Friendly, PDF & Email

لاہور : نگراں حکومت کی جانب سے سموگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور مہم کے باوجود لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جمعرات کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سموگ پر قابو پانے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر اقدامات کا حکم دیا۔ لیکن سمارٹ لاک ڈاؤن صورتحال کو بہتر نہیں بنا سکا ۔آج اتوارکے دن بھی لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس  356 ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک  ہے۔

مال روڈکو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کرنا بے سود ثابت ہوا کیونکہ صبح کے وقت ائیر کوالٹی انڈیکس 458 ریکارڈ کیا گیاجبکہ لاہور کے دیگر علاقوں ڈیفنس کے فیز 8 میں 437، گلبرگ میں 412 اور جوہر ٹاؤن میں 402 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سموگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں سانس کی شکایات میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ آلودگی سے بچے اور بوڑھے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے سموگ سے متاثرہ 10 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن تاحال نافذ ہے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

لاہور میں مال روڈ  ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہے  صرف سائیکل سوار اور پیدل چلنے والے ہی سفر کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos