ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نماز جنازہ پڑھائیں گے جس کے بعد ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپرد خاک کیا جائے گا۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام کی تبریز میں آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
وزيراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آج ایران جائيں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور کابینہ کےسینئر وزراء بھی جائیں گے، شہباز شریف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملیں گے۔
شہباز شریف ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر سے بھی ملیں گے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے اظہارِ تعزیت کریں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.