Premium Content

اسلام آباد پولیس نے فواد کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونےکا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا کے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کر دی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/fawad-chaudhry-ka-do-rouza-jasmani/

پولیس کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ سیشن جج طاہر محمود خان نے پولیس کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos