اسرائیل نے جمعہ کے روز ایک بار پھر جنوبی لبنان کے کئی قصبوں کو نشانہ بنانے کے لیے فاسفورس بموں کا استعمال کیا، جس سے جنگل میں آگ پھیل گئی اور رہائشی علاقوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔
لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے حولہ پر فاسفورس بم گرائے، اور علاقے کے جنگل میں آگ لگ گئی جورہائشی علاقوں تک پہنچ رہی تھی۔
خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبوں طلوصہ، ادعیسہ اور کفارکیلہ کو نشانہ بنانے کے لیے فاسفورس بموں کا بھی استعمال کیا۔
جواب میں حزب اللہ نےبھی اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔
دریں اثناء حزب اللہ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ انہوں نے لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج اور فوجیوں کے اجتماعات پر 10 حملوں کے دوران متعدد فوجیوں کو زخمی کیا۔
ایک بیان میں، حزب اللہ نے کہا کہ اس نے میٹولا کے مقام پر اسرائیلی فوجی تکنیکی نظام کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں براہ راست حملہ اور تباہی ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے جل الدیر اور مسگاو ام کے مقامات پر اسرائیلی فوج کی نگرانی کے آلات کو تباہ کرنے کے لیے مناسب ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.