Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

اسرائیلی فوج کی ظلمانہ کاروائیاں رک نہ سکیں، حملوں میں 24 فلسطینی شہید

Print Friendly, PDF & Email

غزہ: اسرائیلی فوج کی بربریت روک نہ سکی ،غزہ کے رہائشیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ظلمانہ کاروائیاں جاری ہیں،حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات اور دیر البلاح میں مہلک ہتھیاروں، ٹینکوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کر کے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید24 شہادتیں ہوئیں، شہدا کی مجموعی تعداد37 ہزار431 ہو گئی ہے جبکہ85 ہزار 653 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رفح میں10 لاکھ پناہ گزینوں میں سے صرف65 ہزار فلسطینی باقی بچے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos