Premium Content

جان بوجھ کر خود کو کووڈ کا شکار بنانے والی گلوکارہ

Print Friendly, PDF & Email

چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر تشویشناک تیزی سے پھیل رہی ہے مگر ایک معروف گلوکارہ نے محض اپنے ایک کنسرٹ کے لیے خود کو جان بوجھ کر کووڈ کا شکار بنایا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کی ایک معروف گلوکارہ جین زینگ نے جان بوجھ کر خود کو کورونا وائرس کا شکار بنانے کا انکشاف کیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

Read More: https://republicpolicy.com/china-reports-8838-new-covid-cases-for-dec-11-vs-10815-a-day-earlier/

گلوکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر خود کو کووڈ 19 کا شکار اس لیے بنایا تاکہ وہ سال نو کے موقع ہونے والے کنسرٹ کے دوران محفوظ رہ سکیں۔

چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک پوسٹ میں جین زینگ نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر اپنے ایسے دوستوں کے ساتھ گھومتی رہی تھیں جن میں کووڈ 19 کی شناخت ہوچکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر تھا کہ بیماری سے سال نو پر میری پرفارمنس متاثر ہوسکتی ہے تو میں ایسے افراد سے ملی جن میں کووڈ کی شناخت ہوچکی تھی۔

Read More: https://republicpolicy.com/anti-lockdown-protests-spread-in-china-as-anger-rises-over-zero-covid-strategy/

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں بیماری کی علامات ایک دن بعد ختم ہوگئی تھیں جس سے ان کا جسمانی وزن کچھ کم ہوگیا۔

گلوکارہ کے مطابق پورا دن سونے کے بعد میری علامات ختم ہوگئیں، میں نے ادویات استعمال نہیں کیں بلکہ بہت زیادہ پانی پیا اور وٹامن سی کا استعمال کیا۔

یہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد نے گلوکارہ کے رویے کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔

لوگوں کی تنقید کے بعد گلوکارہ نے اس پوسٹ کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد عوام سے معافی مانگی۔ انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے سابقہ پوسٹس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچا، میں عوام سے معافی مانگتی ہوں، مجھے بس یہ ڈر تھا کہ کنسرٹ کے دوران مجھے کووڈ کا سامنا نہ ہو اور میرا خیال تھا کہ ایسا ہونا ناگزیر ہے تو  مجھے یہ بہتر لگا کہ اس سے پہلے ہی خود بیمار ہوکر صحت یاب ہوجاؤں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos