Premium Content

Add

جسمانی نمائش نہیں کر سکتی اس لیے بھارتی فلم میں کام سے انکار کیا،فاطمہ آفندی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بھارت سے فلم کی آفر ہوئی تھی جس کو اُنہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

Read More: https://republicpolicy.com/mahira-khan-meets-bollywood-stars-in-qatar-amid-fifa-world-cup/

ایک خبر رساں ادارے کو بیان دیتے ہوئے فاطمہ آفندی  نے کہا کہ یہ بات اُنہوں نے کسی کو نہیں بتائی تھی لیکن پھر بھی میڈیا کو  پتہ لگ گئی ہے۔

فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ اُن سے بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر انیس  بزمی کی فلم کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تھا ، اُنہوں نے کہا کہ مجھے ایک فون کال آئی جس میں کہا گیا کہ میرا بھارت میں ایک فلم کے لیے انٹرویو ہے،  تو کیا آپ فلم میں کام   کرنا پسند کریں گی۔

Read More: https://republicpolicy.com/sania-mirza-enjoys-fifa-world-cup-semi-final-in-qatar-with-sister/

فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ میں نے انکار کر دیا اور ان کو واضح کر دیا کہ میں نے  شوبز میں کام کرنے کے لیے کچھ حدود کا تعین کیا ہوا ہے میں ان سے باہر جا کر کام نہیں کر سکتی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ فلم میں کچھ ایسے سین عکسبند کروانے ہوتےہیں جہاں جسم کی نمائش ہوتی ہے وہ سین میں نہیں کر سکتی۔ فاطمہ آفندی نے بتایا کہ الحمداللہ میں اپنے کام سے خوش ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1