کراچی سائبر کرائم کے کیس میں ملوث دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت دائر: دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے داخل کی۔
Read More: https://republicpolicy.com/fia-arrests-aamir-liaquat-hussains-third-wife-dania-shah/
دانیہ شاہ کو ہفتے کے روز جوڈیشنل مجسٹریٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر جھیل بھیج دیا تھا۔
دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر نے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے دعا عامر کی درخواست پر مقدمہ الزام نمبر 73/2022 زیر دفعہ 20,21,24 پاکستان الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
دانیہ شاہ پر الزام ہے کہ اس نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔
دانیہ شاہ کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے دانیہ شاہ کو لودھراں سے کراچی سٹی کورٹ لائی عدالتی وقت ختم ہونے پر واپس لے گئی ہفتہ کے روز جوڈیشنل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 1 کراچی ایسٹ نے دانیہ شاہ کو جیل بھیج دیا تھا۔
Read More: https://republicpolicy.com/adalat-ne-judicial-remand-par-jail-baj-dia/
دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دانیہ شاہ بے گناہ ہے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی نہ تو کوئی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی ہیں اورنہ ہی سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔ اگر دانیہ شاہ نے ایسا عمل کیا ہوتا تو مرحوم عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں اس کی شکایت کی ہوتی۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ
دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ہے اس کو وراثت کے حق سے محروم کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات میں الجھا کر ڈرایا جارہا ہے تاکہ وہ مرحوم کی جائیداد سے حصہ نہ مانگ سکے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ
جوڈیشنل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 1 کراچی ایسٹ نے درخواست ضمانت پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوے مورخہ 20.12.2022 تک ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔