لاہور شہر میں آج (جمعرات) 44 سال میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق لاہور ائیرپورٹ 337 ملی میٹر ، نشتر ٹاؤن میں 227 ملی میٹر، گلشن راوی میں 220 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 191 ملی میٹر، اپر مال میں 182 ملی میٹر، تاج پورہ میں 180 ملی میٹر اور مغل پورہ میں 173 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
موسلا دھار بارش سے صوبائی دارالحکومت میں سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں جس سے معمولات زندگی جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
بارش کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے۔ محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کا موجودہ سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔