سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں موجود نہیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-press-cionference-from-skmc/
ہسپتال کے رجسٹرار نے سروسز ہسپتال کے ایم ایس کو مراسلے کے ذریعےآگاہ کردیا اور کہا کہ شہباز گل کے ریگولر چیک اپ کے دروان ان کے وارڈ میں گئے تو وہ موجود نہیں تھے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وارڈ میں شہبازگل کی ہسپتال فائل اور میڈیکل ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا اور شہباز گل نے ہسپتال چھوڑتے وقت میڈیکل یونٹ کو بھی آگاہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شہباز گل لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pti-rehnuma-azam-swati-ki-zamanat-ki-darkhawast/
دوسری جانب گزشتہ دنوں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔