Premium Content

لاس اینجلس میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک، 16 زخمی

Print Friendly, PDF & Email

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نئے چینی سال کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے مانٹیری پارک نامی علاقے میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

ابھی ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئےمگر پولیس ذرائع نے بتایا کہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس علاقے میں واقع کام ہاؤس سی فوڈ نامی ریسٹورنٹ کے مالک سیونگ وون چوئی نے بتایا کہ 3 افراد ریسٹورنٹ میں  تیزی سے داخل ہوئے اور دروازہ بند کرنے کی ہدایت کی۔

ان افراد نے بتایا کہ اس علاقے میں ایک شخص نے مشین گن سے بہت زیادہ فائرنگ کی۔

خیال رہے کہ لاس اینجلس میں چینی نئے سال کے آغاز پر 2 روزہ تہوار کے لیے لاکھوں افراد جمع ہوتے ہیں۔

زخمی افراد کو متعدد اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، تاہم یہ واضح نہیں کہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے یا نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos