مکہ مکرمہ میں غزہ جنگ کے سنگین پس منظر اورسخت گرمی میں حج کے آغاز کے لیے جمعہ کو لاکھوں مسلمان موجود ہیں۔ عازمین حج آج منیٰ میں قیام کریں گے۔
دنیا بھر سے 15 لاکھ عازمین حج کا فرض اداکرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں ۔
ہفتہ کو تمام عازمین حج کے خطبے کے لیے میدان عرفات پہنچیں گے اور خطبے کے بعد ظہر اور عصر کی نماز اکٹھی پڑھیں گے۔
مغرب سے پہلے حجاج کرام مزدلفہ کی طرف جائیں گے جہاں مغرب اور عشاء کی نماز ملا کر پڑھیں گے۔ مزدلفہ سے ہی حجاج کرام شیطان کومارنے کے لیے کنکریاں اکٹھی کریں گے۔
مزدلفہ میں ہی حجاج کرام رات گزاریں گے اور عبادت کریں گے۔
اتوار کو حجاج کرام منیٰ میں پہنچیں گے اور شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعدجانور کو قربان کرکے سنت ابراہیمی ادا کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی عازمین کا حج مکمل ہو جائے گا جس کے بعد اپنا سرمنڈوا کر احرام کھول کر عام لبا س پہنیں گے جبکہ خواتین اپنے چوتھائی سر کے بالوں کا انگلی کی ایک پور برابر بال کٹوائیں گی۔
حجاج کرام 16 جون کو ہی بیت اللہ کے طواف کیلئے مکہ روانہ ہوں گے، 17 جون بروز پیر کوحجاج کرام ایک بار پھر رمی جمرات کریں گے اور سارا دن اور رات عبادت میں گزاریں گے۔
اٹھارہ جون منگل کو آخری بار تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام مغرب ہونے سے پہلے منیٰ کی حدود سے چلے جائیں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.