ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کو شامل تفتیش ہونیکا حکم، عبوری ضمانت میں توسیع

[post-views]
[post-views]

بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

اسپیشل پراسی کیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی جبکہ عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے میڈیکل گراؤنڈ پر 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی۔

مزیدپڑھیں: https://republicpolicy.com/insedade-dehshat-gardi-k-muqadmy-ma-imran-khan-ki-abouri/

اسپیشل پراسی کیوٹر نے کہا کہ نومبر میں پیش آئے واقعہ کے بعد سے عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں، عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتے لہذا عمران خان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کی جائے۔

پراسی کیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے اور نہ شامل تفتیش ہوئے، ضمانتی مچلکوں کے سوا عمران خان نے ایک بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، عمران خان کی درخواستِ ضمانت بھی مسترد کی جائے۔

عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسی کیوٹر کی عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی آج حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی اور حکم دیا کہ عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos