Premium Content

Add

مثالیں برطانیہ کی اورعدالت کا احترام نہیں،جج کی عمران خان پر تنقید

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی گزشتہ دنوں جوڈیشل کمپلیکس آمد کا ذکر  ہوا۔

کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے عمران خان کا نام لیے بغیر ریمارکس دیے کہ اس دن آئے تھے اور ساتھ ڈھائی ہزار بندہ بھی کمرہ عدالت میں لے آئے، نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔

جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے، عدالتی پیشی کے دوران عدالت کا احترام نہیں کیاگیا تھا، اپنے ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لے آتے ہیں، ایک سال کی پیشی پر آئے تھے اور اپنے ساتھ دو سال کی پیشیاں کرکے چلے گئے۔

اے ٹی سی کے جج نے مزید کہاکہ اب ایک سال مزید مجھے عدالتی سماعتوں میں مصروف رکھیں گے، میرے پاس اس معاملے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/tosha-khana-case-imran-khan-k-naqabal/

واضح رہےکہ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے باعث عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

عمران خان گزشتہ دنوں جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جب کہ اس دوران بعض کارکنان کی جانب سے تھوڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1