بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے سے باز نہ آئی اور مزید ساڑھے چار ہزار مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کی تیاری شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی مودی حکومت نے ہزاروں مسلمانوں کو بے گھر کرنے کا منصوبے متعارف کرادیا۔
بھارتی میڈیو رپورٹ کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے شہر نینی تال میں مسلمانوں کے ساڑے چار ہزار گھر کو ریلوے لائن منصوبے کے نام پر گرایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ ہلدوانی ریلوے اسٹیشن پر مقیم “غیر مجاز قابضین” کو بے دخل کرکے کام شروع کرے۔
اس حکم کے خلاف خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں لوگ اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے شہر میں سڑکوں پر نکل آئے۔
Read More: https://republicpolicy.com/damishq-airport-par-israeli-missile/