Premium Content

ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Print Friendly, PDF & Email

ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں سے 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، فصلیں تباہ ہو گئیں، بجلی کا نظام درہم برہم، پل بہہ گئے، مکانات کو نقصان پہنچا اور ملک کے مختلف حصوں میں درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔

پنجاب کے اضلاع میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔فیصل آباد، نارووال اور رحیم یار خان میں آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

بلوچستان کے علاقوں ٹوبہ اچکزئی، ٹوبہ کاکڑی، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت میں موسلا دھار بارش سے ریلوے لائنیں زیرآب آگئیں، فصلوں کو نقصان پہنچا، مکانات کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

چمن اور نوشکی میں موسلادھار بارش سے ریلوے ٹریک بہہ گیا اور پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع ہوگیا۔

جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو کے قریب موسلا دھار بارش کے بعد نہر میں 70 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے دھان کی فصل بھی زیر آب آ گئی۔

خیرپور، سکھر اور ان کے مضافات میں موسلادھار بارش ہوئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق سکھر میں 180 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

جنوبی وزیرستان میں موسلادھار بارش سے کئی علاقے بری طرح متاثر ہوئے۔ بارش سے جنڈولہ بازار، زرعی زمینیں زیرآب آگئیں اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔

موسلادھار بارش کے باعث وانا گومل زام روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos