Premium Content

ملک میں پیٹرول موجود ہے، 15 فروری سے قبل قیمت بڑھنے کا امکان نہیں: مصدق ملک

Print Friendly, PDF & Email

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے پیٹرول پمپ بند کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں 20 دن سے زیادہ کا پیٹرول موجود ہے،  لوگ پیٹرول ذخیرہ اندوزی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، 15 فروری سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاننا چاہوں گا کہ پیٹرول پمپ پر مسائل کہاں آرہے ہیں؟ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے آج صبح میٹنگ ہوئی ، ملک میں 20 روز کا پیٹرول اور 25 دن کا ڈیزل موجود ہے ، کوئی پیٹرول پمپ والے محدود پیٹرول فراہم کررہے ہیں تو نشاندہی ہونی چاہیے، آئی ایم ایف کے ابھی کے مذاکرات کا پیٹرول کی قیمت سے تعلق نہیں، ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imf-ny-petrol-par-tax-adarun-ki-najkari-samait-pakistan-k/

انہوں نے کہا کہ پچھلی بار ایک دن پہلے پیٹرول کی قیمت کا اعلان اس لیے کیا کہ قلت نہ ہو، اگر کوئی پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرے گا تو کارروائی ہوگی، اگر کوئی دس پندرہ لاکھ کے منافع کیلئے اپنا لائسنس اور کاروبار بند کرنے کیلئے تیار ہے توٹھیک ہے ہم بھی ان کا کاروبار بند کرنے کیلئے تیار ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں 8 دس دن میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا۔

دوسری جانب پیٹرولیم انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او کیلئے 6 کروڑ 80 لاکھ لیٹر پیٹرول کی درآمد کی ایل سی کھول دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز پیٹرول لے کر تیرہ سے پندرہ فروری تک بندرگاہ پہنچے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب کےمختلف شہروں میں پیٹرول کی مبینہ قلت دیکھنے میں آرہی ہے اور بیشتر پیٹرول پمپ بند ہیں۔

پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کم ہو رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos