Premium Content

مشترکہ مفادات کونسل نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دیدی

Print Friendly, PDF & Email

مشترکہ مفادات کونسل نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل اور مجموعی طور پر ساتویں مردم اور خانہ شماری کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ مردم و خانہ شماری کے نتائج کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی چوبیس کروڑ چودہ لاکھ نوے ہزار ہے اور آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے۔

مردم شماری کی منظوری ہفتہ کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈاکٹر خالد مگسی، ایم کیو ایم کے سید امین الحق، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مولانا اسعد محمود اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ سمیت سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور مردم شماری کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Channel & Press Bell Icon.

نتائج کے مطابق آبادی کے اعتبار سے پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کی آبادی بارہ کروڑ 76 لاکھ اسی ہزار ریکارڈ کی گئی، آبادی میں اضافے کی شرح 2.53 فیصد ہے۔ سندھ آبادی کے اعتبار سے دوسرا بڑا صوبہ ہے جس کی آبادی پانچ کروڑ 56لاکھ نوے ہزار ہے جبکہ آباد ی میں اضافے کی شرح 2.57ہے۔ خیبرپختوانخوا  کی آبادی چار کروڑ پچاسی ہزار اور اضافے کی شرح 2.38 فیصد ہے اور آبادی کے اعتبار سے تیسرا بڑا صوبہ ہے۔  آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ بلوچستان ہے  جس کی آبادی ایک کروڑ 48لاکھ نوے ہزار ریکارڈ کی گئی ہے اور آباد ی میں اضافے کی شرح3.2 فیصد ہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی آبادی 23لاکھ ساٹھ ہزار  ہے اور اضافے کی شرح 2.81فیصد ہے۔

پاکستان کی دیہی آبادی 61.8 فیصد ہے جبکہ شہری آبادی 38.82فیصد ہے۔

اس مردم شماری میں ملک میں پہلی مرتبہ جیو گرافک انفارمیشن سسٹم کا استعمال کیا گیا، جس کے تحت حقیقی نگرانی، شفافیت اور درست اعداد وشمار کا جائزہ لیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos