ن لیگ اور پی پی کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 150 سے کم ارکان کی شرکت

[post-views]
[post-views]

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں 150 سے کم ارکان نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پارلیمانی اجلاس میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنےمیں ناکام رہیں اور  اجلاس میں 150 سے کم ارکان نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/muslim-league-n-punjab-assembly-k-aj-hony-waly/

اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے 145 سے زائد جبکہ پیپلزپارٹی کے صرف 2 ارکان نے شرکت کی، پی پی کے حسن مرتضیٰ اور  علی حیدرگیلانی کی اجلاس میں شریک ہوئے اور پیپلز پارٹی کے 5 ارکان اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے ارکان کوپارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی سخت تاکیدکی تھی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/adalat-ny-kaha-tu-aitemad-ka-vote-lain-gy/

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 167، پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پنجاب میں 4 آزاد ارکان کی حمایت کا دعویدار ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos