امریکا اور ایران معاہدہ: کل الیکٹرانک دستخط متوقع، پاکستان کا خیرمقدم

[post-views]
[post-views]

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تقریب اتوار کو متوقع ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال، امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات اور آئندہ سفارتی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہونے کو خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ متوقع الیکٹرانک دستخطی عمل کے بعد سامنے آنے والی پیش رفت مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کا باعث بنے گی۔

گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کے تعمیری کردار، مفاہمت کے فروغ اور فریقین کے درمیان مکالمے کو آگے بڑھانے کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

دفتر خارجہ نے دستخطی تقریب کے مقام یا دیگر انتظامات سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اس ماہ کے آخر میں مصر میں منعقد ہونے والے علاقائی چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس (آر-4) کی تیاریوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]