ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا قریبی سیکورٹی پارٹنر ہے، پاکستان وہ کرے گا جو اس کے ذاتی مفاد میں ہو گا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، پاک افغان سرحد اور افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لیں، پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے بھاری نقصان اٹھایا۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/dahshat-gardi-k-khilaf-dafa-krna-pakistan-ka-haq/
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے کہ طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں، طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور القاعدہ سے خطے کی سیکورٹی کو خطرہ نہیں۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ ایمن الظواہری افغانستان میں تھا ہم نے اس کے خلاف کارروائی کی، خطرے سے نمٹنے کیلئے یک طرفہ کارروائی کی ضرورت پڑی تو کریں گے، پاکستان کس قسم کا ایکشن لے سکتا ہے اس بارے میں رائے نہیں دے سکتے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کراس بارڈر تشدد سے بہت جانی نقصان ہوا، دہشت گرد گروہ بشمول ٹی ٹی پی کی طرف سے تشددکی مذمت کرتے ہیں۔