Premium Content

پرویز مشرف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ  اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/karachi-main-pervaiz-musharaf-ki-tadfeen-k-liye-intezamat/

نمازجنازہ میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

بعدازاں پرویزمشرف کی آرمی قبرستان میں فوجی اعزازکے ساتھ تدفین کی گئی۔

خیال رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے امریکن ہسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔ گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزادے بھی کراچی پہنچے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos