Premium Content

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے 155 رنز کا مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سےنشم 37 اور روومن پاول 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 19، محمد حارث 18 اور ٹام کولر کیڈمور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/peshawar-zalmi-ny-dilchasp-muqably-k-baad-karachi-kings/

دسن شاناکا 16 اور وہاب ریاض 10 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 3 جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے افتخار احمد 50 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ کپتان سرفراز احمد 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے 2 جبکہ ارشد اقبال اور نشم 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos