Premium Content

Add

پی آئی اے کو رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 38 ارب روپے کا نقصان

Print Friendly, PDF & Email

 کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی سال 2023 کے پہلے تین ماہ کے مالی نتائج سامنے آگئے۔

پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گذشتہ سال 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے پی آئی اے کا نقصان 171 فیصد زائد ہے۔ اس نقصان کا حجم 38 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران پی آئی اے صرف 61 ارب روپے کی آمدنی کرسکا،پی آئی اے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے 21 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

تیل کی قیمت، شرح سود اور روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا،انتظامی امور میں غفلت سے پی آئی اے کے آپریٹنگ اخراجات 15 ارب روپے اضافہ کے بعد بڑھ کر 43 ارب روہے ہوگئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1