صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دورا ن 19 خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت آصف زرداری کا کارروائی کے دوران شہید 3 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی، 19 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر افسران و جوان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کے مستحق ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے امن وامان کو خراب کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے،جوان ارض وطن کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے میں مصروف ہیں، ملک کی بقاء کی خاطر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی لازوال قربانیاں ہیں۔