بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے، وزیرِ اعظم

[post-views]
[post-views]

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اس عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ مسلسل مالی خسارے کا باعث بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نجکاری کا پورا عمل شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔

شہباز شریف نے یہ بھی ہدایت کی کہ تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے بعد مؤثر نگرانی اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط ضابطہ جاتی نظام تشکیل دیا جائے۔

اجلاس کے دوران حکام نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی تقسیم کار کمپنیوں کو نجکاری پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]