Premium Content

پیپلز پارٹی رہنما قائم علی شاہ کے انتقال کی افواہیں

Print Friendly, PDF & Email

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے انتقال کی جھوٹی خبروں پر پیپلز پارٹی کے رہنما کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر قائم علی شاہ کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس کے بعد قائم علی شاہ وضاحت کے لیے خود سامنے آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/mahroof-adakar-qavi-khan-ka-canada-mein-intaqal/

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ میں تندرست ہوں اور کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پروگرام میں بھی شریک تھا، پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos