Premium Content

پی ٹی آئی جلسہ، کنٹینرز اور پولیس کے کھانے کی مد میں 5 کروڑ سے زائد خرچ

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد پولیس کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سنگ جانی جلسے میں 5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسلام آباد کے علاقے سنگ جانی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔ رکاوٹوں کے باوجود کارکنان کی ایک بڑی تعداد جلسے کے مقام پر پہنچی تھی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پولیس کو 5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار کا پڑ گیا۔ یہ اخراجات کنٹینرز اور اسلام آباد پولیس کے کھانے کی مد میں کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 20 اگست کو اسلام آباد میں مجموعی طور پر 150 کنٹینر پہنچائے گئے تھے جن کا رینٹ 3 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار تک بنا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos