Premium Content

پی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نےاپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 23 میں سابقہ مالک کو نوٹس جاری کیا لیکن اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی کہ سابقہ مالک کو کیوں نوٹس بھیجے ۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوٹس یا شوکاز نوٹس کے سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں ہے، سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا آرڈر بھی پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا اور نہ ہی کوئی کاپی بھیجی گئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں قانون کی خلاف ورزی ہو تو سی ڈی اے کارروائی کر سکتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز عدالت نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے کی کاروائی کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos