تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج پر حکومتی وزرا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کااعلان انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں طویل عرصے بعد بہت اہم انٹرنیشنل اجلاس ہو رہا ہے، ایک درجن سے زیادہ ممالک کے صدور اور وزرا اعظم اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ تقریبا 900 وفود اسلام آباد میں موجود ہوں گے، تقریبا 200 انٹرنیشنل میڈیا ارکان بشمول بھارتی میڈیا موجود ہوں گے، ایسے نازک مرحلے پر اسلام آباد پر ایک اور چڑھائی انتہائی قابل مذمت ہے۔
حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی یا تو کسی کے اشارے پر عمل کر رہی ہے یا کھلم کھلا ملکی مفاد کیخلاف کام کر رہی ہے، تحریک انصاف کا ایجنڈا کیا ہے؟