پی ٹی آئی کارکنوں کی لاشیں صرف سوشل میڈیا پر موجود ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی لاشیں صرف سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکنوں کی لاشیں ہی لاشیں نظر آتی ہیں مگر میدان پر موجود نہیں ہوتیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی کہتا ہے 4 ہزار لاشیں، کوئی 1600 کوئی 300 لاشیں بتاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کہتے ہیں 12 کارکن قتل ہوئے ہیں، اب کس کی تعداد درست مانیں؟ 

عطا تارڑ نے کہا کہ بیرسٹر سیف مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہ کریں، میرے معاملے میں چپ ہی رہیں تو بہتر ہے، کچھ ایسی باتیں ہیں جو صرف میں اور بیرسٹر سیف ہی جانتے ہیں، خیال کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos