Premium Content

پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پرتوہین عدالت کی درخواست جمع کرا دی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پرتوہینِ عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/highcourt-ka-kal-baldiyati-intekhabat-karany-ka-hukam/

علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/hakumat-ny-islamabad-main-bildayati-election-k-liye/

توہین عدالت کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری کابینہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔  خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو آج (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی تھی اور الیکشن عملہ بھی فوری دستیاب نہیں تھا جس کے باعث آج عدالتی حکم پر انتخابات نہیں ہوسکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos