پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے موٹر سائیکل رکشہ کو تھری وہیلر کے طور پر قانونی حیثیت دینے کے لیے موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

یہ منظوری نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

کابینہ نے پنجاب میں تعمیر کی جانے والی 18 بڑی سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو مستقل طور پر محفوظ بنانے کی منظوری دی اور ان سڑکوں سے جمع ہونے والے ٹول ٹیکس صرف ان کی دیکھ بھال پر خرچ کیا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2003 کے تحت بطور طبی ادارہ بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos