لاہور: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے سیاسی جماعتوں کے جلسوں کو روکنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہےکہ دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اور یہ بد نیتی پر مبنی ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
پنجاب نے دفعہ 144 کیوں لگائی؟
پنجاب حکومت نے جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ڈاکٹروں کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے سات روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
پنجاب حکومت نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں صوبے بھر میں پابندی عائد کی۔
پی ٹی آئی نے عید سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ قائد عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کرے گی۔
محکمہ داخلہ کے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے، دفعہ 144 فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے اور یہ سات دن تک نافذ رہے گا۔ یہ حکام کو عوامی مفاد میں ایسے احکامات جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے جو ایک مخصوص مدت کے لیے کسی سرگرمی پر پابندی لگا سکتے ہیں۔
آرڈر میں کہا گیا ہے: یہ دیکھا گیا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال اور سکیورٹی کے خطرات کے پیش نظر، کسی بھی اجتماع/اسمبلی سےدہشت گردوں اور شرپسندوں کو سافٹ ٹارگٹ فراہم کرنے کا امکان ہے ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرامن احتجاج میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ خانیوال میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر متعدد غیر قانونی پولیس چھاپے مارے گئے۔
دریں اثنا، حکومت ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے صوبے بھر میں جاری احتجاج سے بھی محتاط نظر آتی ہے۔
ساہیوال میں ساتھیوں کی گرفتاری کے ردعمل میں لاہور سمیت صوبے بھر کے ڈاکٹروں نے او پی ڈیز میں کام کرنا بند کر دیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & press Bell Icon.