Premium Content

قابل اعتماد انتخابات ہی پاکستان کے بحران کو ختم کر سکتے ہیں: الزبتھ ہورسٹ

Print Friendly, PDF & Email

امریکہ پاکستان میں ایسے معتبر انتخابات کی حمایت جاری رکھے گا جو تشدد سے پاک ہوں اور لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیں کہ ان پر کون حکمرانی کرے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ

ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  ہورسٹ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجویز کردہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے کیونکہ یہی اس کی خراب معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نےیہ باتیں امریکہ پاکستان تعلقات کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی جمہوریت کا حامی ہے لیکن وہ کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی حمایت کرتے ہیں جو اپنی اگلی حکومت منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ سفیر (ڈونلڈ) بلوم نے یہ پیغام تمام اداروں اور تمام فریقوں تک پہنچایا ہے اور میں نے بھی یہی پیغام دیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفیر مسٹر بلوم نے حال ہی میں پاکستانی حکام، سیاسی رہنماؤں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کے ساتھ ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم ہے کہ عوام فیصلہ کریں اور سیاسی جماعتیں عوام کے لیے جوابدہ ہوں،ہم پاکستان کی جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے، جس میں ملک کے قوانین اور آئین کے مطابق قابل اعتماد انتخابات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات تشدد سے پاک ہونے چاہئیں، آزاد مقابلہ ہونا چاہیے اور آزاد میڈیا کو انتخابی عمل کو کور کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos