قلندرز کی لاہور میں شاندار فتح، زلمی کو شکست کا سامنا

[post-views]
[post-views]

ایچ پی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا دیا۔

لاہور کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناسکی اور یوں اسے 40 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز مرزا طاہر بیگ اور فخر زمان نے کیا تاہم 7 کے مجموعے پر طاہر بیگ 5 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/psl-lahore-pindi-matches-karachi-shift-nai-hun/

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد عبد اللہ شفیق اور فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 127 پر عبداللہ شفیق 75 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ فخر زمان بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور 45 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، سیم بلنگز بھی 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos