Premium Content

رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری

Print Friendly, PDF & Email

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے.

گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا کیخلاف تھانہ انڈسٹری ایریا گجرات کے مقدمے کی سماعت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پیش نہ ہوئے۔

ان کے وکلا نے حاضری کی معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور کی وجہ سے رانا ثنا اللہ آج عدالت پیش نہیں ہو سکیں گے، آئندہ پیشی پر حاضری یقینی بنائیں گے۔

ایس ایچ او اور ڈی ایس پی پیش ہوئے اور فاضل عدالت کو وارنٹ کی عدم تعمیل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ki-girfatari-har-mumkin-koshish/

انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ڈی پی او گجرات کو رانا ثناءاللہ کو 28مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کے وکلاء کا پیش ہونابتاتاہے کہ راناثناءاللہ کوآج کے کیس کا علم تھا ، پولیس نے عدالت کوبتایاانہوں نے راناثناء اللہ کوفیصل آباد،اسلام آباد تلاش کیا مگر وہ نہ ملے۔

گزشتہ سال اگست میں رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات میں عدلیہ کو دھمکانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے بتایا تھا گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos