Premium Content

رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

پشاور: ایم این اے ناصر موسی زئی نے تحریک انصاف چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسی زئی سے ملاقات کی اور جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر ناصر موسی زئی نے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی دعوت قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔ ناصر موسی زئی نے کہا کہ سابق گورنر شاہ فرمان نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اختیار سابق گورنر شاہ فرمان کے پاس تھا، پارٹی میں ایسے حالات بن گئے تھے کہ چلنا مشکل تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos