Premium Content

روسی قبضے سے یوکرینی علاقے چھڑوانا بہت مشکل ہے : امریکا

Print Friendly, PDF & Email

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ یہ بہت مشکل ہو گا کہ  رواں برس ہی روسی افواج کو  یوکرینی علاقوں سے نکال لیا جا سکے۔

جرمنی میں امریکا کے رامس ٹین ائیر بیس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر جنرل مارک ملی نے کہا کہ یوکرین کیلئے یہ انتہائی مشکل ہوگا کہ وہ اسی سال ہی اپنی زمین کا ایک ایک انچ روسی قبضے سے آزاد کروا لے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/america-ka-ukraine-k-liye-mazeed-2-5-arab-dollars-ki/

جرمنی میں یوکرین کی دفاعی امداد کیلئےاجلاس میں شریک 50 ممالک کے دفاعی حکام یوکرین کو جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس لیپرڈ-2 ٹینک فراہم کرنے کے حوالے سے ہونے والی بحث میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم یوکرین کی دفاعی امداد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے  آغاز میں یوکرین کے صدر زیلن سکی نے شرکاء سے مزید اسلحہ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے شروع کی گئی جنگ ہمیں مزید تاخیر کی اجازت نہیں دیتی۔ دوسری جانب سینئر امریکی حکام کی جانب سے یوکرین کو امریکی اسلحے کی سپلائی اور فوجی تربیت کے تکمیل سے قبل روس کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام سے روک دیا گیا ہے۔س

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos