Premium Content

تخریب کاری کی سرگرمیوں کا الزام: روس نے 6 برطانوی سفیروں کو ملک بدرکردیا

Print Friendly, PDF & Email

ماسکو: یوکرین جنگ میں مغربی ممالک کی بڑھتی مداخلت کے بعد روس نے برطانیہ کے 6 سفیروں کو ملک بدر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین جنگ میں بڑھتی مداخلت کے تناظر میں برطانیہ کے 6 سفارتکاروں کے اجازت نامے واپس لے کر انہیں ملک بدر کر دیا۔

روس کی وفاقی سکیورٹی سروس ایجنسی (ایف ایس بی) کا کہنا ہے کہ جن سفیروں کے اجازت نامے واپس لیے گئے ان پر جاسوسی کا الزام ہے اور ان کی سرگرمیوں سے ملکی سلامتی کو خطرہ تھا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب مغرب کی جانب سے یوکرین کو روس سے جنگ کے لیے مزید ہتھیار دینے اور انہیں روس کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیئے جانے کی خبریں ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں بات بھی کریں گے۔

روسی صدر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر نیٹو نے یوکرین کو مغربی ساختہ دور مار میزائلوں کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دی۔ تو اسے نیٹو کی روس سے جنگ سمجھا جائے گا۔ اور پھر ہم اس حوالے سے مناسب فیصلہ لیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos