سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے خلاف درج مقدمے کو خارج کرنے کی تھانہ میں درخواست

[post-views]
[post-views]

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست دے دی۔

درخواست عمران خان کے وکیل سردار مصروف خان عابد نے تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کروائی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمہ تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے درج کیا گیا، ہمیشہ قانون کی بالادستی و حمکرانی پر یقین رکھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ka-kal-lahore-high-court-main-paish/

خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف اقدام قتل اور کارِسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور یہ مقدمہ  محسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا۔ عمران خان پرالیکشن کمیشن کےفیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos