صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کو الگ الگ خطوط: صدر مملکت نے خط میں وزیر اعظم اور چیف جسٹس کو مراد سعید کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کو دیکھنےاور شکایت کا ازالہ کرنے کا کہا۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/speaker-punjab-assembly-ka-sadar-ko-khat-governor/
صدر مملکت نے خط میں کہا ہے کہ مراد سعید نے الزام لگایا کہ بار بار درخواستوں اور عدالت کے حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
خط میں مزید کہا گیا کہ مراد سعید نے الزام لگایا ہے کہ نامعلوم افراد اکثر پیچھا کرتے ہیں اور جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/sadra-e-mumlekat-dr-arif-ali-sy-pervaiz-elahi/
صدر مملکت نے خظ میں کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے پوری ریاستی مشینری اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہو رہی ہے۔ صدرمملکت نے نشاندہی کی کہ ایسی مبینہ کارروائیاں آئین کے آرٹیکل 9 اور قانون کی خلاف ورزی ہیں۔