سلمان خان اپنے باڈی گارڈشیرا کے بیٹے کو بالی وڈ میں بطور  ہیرو لانچ کریں گے

[post-views]
[post-views]

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان  اپنے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں بطور  ہیرو لانچ کریں گے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/hindu-pindat-ki-shah-rukh-khan-ko-zinda-jalany/

 شیرا تقریباً گزشتہ 26 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کے طور پر فرائض نبھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب سلمان خان شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں متعارف کروائیں  گے، دبنگ خان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کے لیے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے بس اب فلم کی ادکارہ کی تلاش جاری ہے ،فلم کی شوٹنگ جنوری 2023 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ابیر سلمان خان کو گاڈ فادر اور اپنے والد کے بعد اپنا سب کچھ مانتے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/a-beautiful-sight-to-see-srk-spotted-performing-umrah/

سلمان خان اس سے قبل بھی کئی نئے چہروں کو بالی وڈ میں لانچ کرچکے ہیں، جن میں سنیل شیٹی کی بیٹھی اتھیا ، زرین خان اور سوناکشی سنہا وغیرہ شامل ہیں۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos