بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان گانے بے شرم رنگ کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہے اور اب اس تنازع نے مزید شدت اختیار کر لی ہے اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سپر اسٹار کو زندہ جلانے کی دھمکیاں بھی دی جانے لگی ہیں۔
Read More: https://republicpolicy.com/akshay-kumar-will-make-his-next-film-about-sex-education/
فلم پٹھان کے گانے بےشرم رنگ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے زعفرانی رنگ کے غیر مناسب لباس پر تنازع سامنے آیا جس کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اسے ہندو مذہب کی بے حرمتی قرار دیکر فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
Read More: https://republicpolicy.com/tam-cruse-ny-shooting-k-duran-tayar-sy-chalang/
تاہم اب بات فلم پر پابندی کے مطالبے سے آگے بڑھتے ہوئے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اتر آئی ہے اور ہندو انتہا پسند پنڈت آچاریہ کی جانب سے بالی وڈ سپر اسٹار کو زندہ جلانے کی دھمکی دی گئی ہے۔