سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے باجوڑخودکش دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔