Premium Content

شہباز شریف اور حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسران طلب

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: ایپلٹ ٹربیونل نے شہباز شریف اور حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیس میں ریٹرننگ افسران کو طلب کر لیا۔

این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

اس حوالے سے اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تقاضے پورے نہیں کرتے۔

اپیلٹ ٹربیونل نے آر اوز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔اپیل میں دلیل دی گئی ہے کہ آر او نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos