پاکستان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو کلائمیٹ ایکشن کے لیے سالانہ اسی سے ایک سو بلین ڈالر کی رعایتی فنانس کی ضرورت ہے۔
نیویارک میں گروپ آف فرینڈز فار سس ٹین ایبل انرجی کے اجلاس کے دوران ایک بیان دیتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ موجودہ وعدے کم ہیں اور ان میں رعایت کا فقدان ہے جس کی وجہ سے اہم اہداف کی طرف پیش رفت میں رکاوٹ ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ رعایتی مالیات کے بغیر، موسمیاتی اہداف کا حصول خطرے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی منتقلی کے لیے پائیدار انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ، سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.