Premium Content

ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی ایرانی مندوب سے ملاقات

Print Friendly, PDF & Email

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی سے ملاقات کی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے حوالے گفتگو ہوئی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کے درمیان خفیہ مقام پر ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، ایرانی مندوب نے ایلون مسک کو تہران میں کاروبارشروع کرنے کی دعوت دی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے کمیونی کیشن ڈائریکٹر اسٹیون کا کہنا ہے کہ وہ ایسی نجی ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے جو شاید نہ بھی ہوئی ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos