آبنائے ہرمز کھول سکتے ہیں لیکن جلدی نہیں، ٹرمپ

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکی مؤقف کے مطابق اقدامات کریں گے جبکہ ایران معاہدے کے لیے بےچینی ظاہر کر رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر تہران کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہ ہو سکا تو امریکا دوبارہ عسکری کارروائی پر غور کرسکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران سے کشیدگی ابھی چند ماہ پرانی ہے اور اس دوران زیادہ وقت جنگ بندی میں گزرا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ماضی میں ویتنام، افغانستان اور عراق جیسی طویل جنگوں میں بھاری جانی نقصان اٹھا چکا ہے، جبکہ ایران تنازع میں امریکی نقصان بہت کم رہا۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ اس راستے کو کھولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم فوری جلدی نہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ چین پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم ان کے بقول پیوٹن کا استقبال اتنا نمایاں نہیں تھا جتنا ان کا کیا گیا تھا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے ڈرون حملوں سے محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ داخلی سیاست پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیلیفورنیا کے انتخابات شفاف نہیں تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos