امریکی حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کریں گے: کیوبن صدر

[post-views]
[post-views]

کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینال نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے کیوبا کے خلاف فوجی کارروائی کی تو اس کے نتیجے میں شدید خونریزی اور خطے میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کیوبا کسی کے لیے خطرہ نہیں، تاہم حملے کی صورت میں عوام بھرپور مزاحمت کریں گے۔

یہ بیان امریکی میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیوبا نے 300 سے زائد فوجی ڈرون حاصل کیے ہیں اور ممکنہ اہداف میں گوانتانامو بے، امریکی جنگی جہاز اور فلوریڈا کا علاقہ کی ویسٹ شامل ہو سکتے ہیں۔

کیوبا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ممکنہ فوجی مداخلت کے لیے ماحول بنا رہا ہے۔

ادھر شدید معاشی اور توانائی بحران کے باوجود کیوبا کے شہریوں نے کہا ہے کہ ملک اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ رپورٹس کے مطابق وینزویلا سے تیل کی فراہمی محدود ہونے کے بعد ملک میں ایندھن اور بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں امریکہ اور کیوبا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos